اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی سینا کے شہر العریش میں ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے- یہ بم شہرالعریش کے آفیسرز کلب کے قریب ایک کوڑے دان میں رکھا گیا تھا- اس بم دھماکے کا شکار ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں-
العریش، انصاربیت المقدس نامی گروہ سے وابستہ مختلف مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے- انصار بیت المقدس نے ابھی کچھ ماہ قبل ہی داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیعت کی ہے- ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-
انصاربیت المقدس گروہ نے اب تک مصر کے شمالی سینا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اکثر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے- یہ دھماکہ فوج کی جانب سے انصاربیت المقدس کے سرغنہ ابودعاء الانصاری کو قتل کرنے کا اعلان کرنے کے دو دن بعد ہوا ہے-
دوہزار تیرہ میں مصر کے سابق صدر مرسی کی برطرفی کے بعد سے فوج اور پولیس پر مسلح گروہوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169